اتحادی افواج نے جدہ اسلامی بندرگاہ کے قریب حوثی ملیشیا کا ڈرون مار گرایا
ریاض: (دنیا نیوز) اتحادی افواج نے جدہ اسلامی بندرگاہ کے قریب حوثی ملیشیا کا ڈرون مار گرایا۔
سعودی عرب کی قیادت میں حوثیوں کے خلاف لڑنے والے فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع جدہ بندرگاہ کے قریب حوثیوں کا ڈرون تباہ کر دیا ہے، ڈرون کا ملبہ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی چیز کو نقصان پہنچا۔
جدہ بندرگاہ سعودی عرب کی بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع اہم بندرگاہوں میں سے ایک ہے اور ملک میں سامان اور کنٹینرز کی نقل و حرکت کا ایک بڑا مرکز ہے۔
اس سے قبل فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پر لکھا حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ایک پروجیکٹائل جازان بندرگاہ پر گرا تھا، جس سے معمولی نقصان ہوا، تاہم کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
پروجیکٹائل کی نوعیت معلوم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، سعودی فوجی اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ اس نے یمن کے بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع حدیدہ بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments