یورپی ممالک کا روس سے میدان جنگ میں آنسو گیس کا استعمال فوری بند کرنے کا مطالبہ

دی ہیگ: (دنیا نیوز) عالمی سطح پر کیمیائی ہتھیاروں کی نگرانی کرنے والے ادارے کی جانب سے یوکرین کے مورچے میں آنسو گیس کے شواہد ملنے کی تصدیق کے بعد 34 ممالک اور یورپی یونین کے حکام نے روس سے میدان جنگ میں آنسو گیس کا استعمال فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مشترکہ بیان اس ہفتے دی ہیگ میں کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کے اجلاس میں شریک 193 ممالک کو یوکرین کی جانب سے بھیجی گئی ایک رپورٹ کے ردعمل میں جاری کیا گیا۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ اس نے 2022 سے اب تک محاذ جنگ پر روسی مسلح افواج کی جانب سے آنسو گیس اور زہریلے کیمیکلز سے بھرے گولہ بارود کے استعمال کے 14,000 سے زائد واقعات کا ریکارڈ مرتب کیا ہے۔

یوکرین نے ستمبر 2024ء کے ایک مخصوص واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جب ایک روسی ڈرون نے یوکرینی فوجیوں کے مورچے میں آنسو گیس کا گرینیڈ پھینکا تو وہ وہاں سے نمونے جمع کرنے میں کامیاب رہے۔

روس نے غیر قانونی گولہ بارود کے استعمال کی تردید کرتے ہوئے یوکرین پر اس کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...