منشور کے مطابق غریب عوام کو سولر پینل دے رہےہیں: بلاول بھٹو

کراچی :(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ منشور کے مطابق غریب عوام کو سولر پینل دے رہےہیں۔

کراچی میں مستحق گھرانوں میں مفت ہوم سولر پینل تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مہنگائی،بجلی کےبلوں سےمتاثرہ افراد کوریلیف دینا چاہتےہیں، الیکشن میں غریب عوام کوریلیف دینے کا اعلان کیا تھا، اب دوسری جماعتوں میں بھی غریب عوام کو ریلیف دینےکی سوچ آئی ہے، سولرسکیم ہمارے منشورکا حصہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کو ریلیف دینےکے لیےکام کر رہی ہے، مہنگائی کے دور میں تنخواہ دار طبقے کو بھی ریلیف دیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےذریعےسولرپارک بنارہےہیں، وفاق سےبہت مہنگی بجلی ملتی ہے، ہماری خواہش ہےکم قیمت پرسندھ کی عوام کوبجلی فراہم کریں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا نام لیے بغیر پنجاب حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پلاننگ اورکام کرنے میں وقت لگتا ہے، ایک دم اعلان نہیں کیا جاتا، سندھ کےہرڈسٹرکٹ میں سولرپہنچائیں گے، 200یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دے رہےہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بجلی کا بل اتنا آتا ہے تو کرنٹ لگ جاتا ہے، وفاق کےادارے کام نہیں کر رہے، وفاق کا بجلی کا نظام تباہ ہوگیا ہے، انشااللہ! جب پیپلزپارٹی کو وفاق میں حکومت کا موقع  ملے گا تو عوام کے مسائل کا حل نکالیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعےغریب طبقے کوریلیف پہنچا رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)نےچودہ روپےفی یونٹ سستا کرنےکا اعلان کیا ہے، بجلی کوسستا کرنےکےاعلان کی حدتک خوش آمید کہتے ہیں، وزیراعظم سے کہا جو پنجاب میں بجلی سستا کرنےکا اعلان کیا گیا وہ میری سمجھ سے باہر ہیں، دوماہ کے چکر میں اگر بارہ مہینے پھرعوام کو تکلیف ہو تو ایسے منصوبے نہیں چاہئیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم بجلی کےحوالے سے پائیدارحل چاہتےہیں، ہم گرین انرجی کے ذریعے بجلی کے بلوں میں ریلیف پہنچا سکتےہیں، لاڑکانہ کے عوام18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کر رہے ہیں، آج کوئی لانگ مارچ،عدم اعتماد نظر نہیں آ رہا لیکن وفاق کا فیصلہ سمجھ سے باہرہے، چیف منسٹر سندھ رابطہ کریں گے وزیراعظم ہمیں سستی بجلی کےحوالے سے قائل کریں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں ہم کراچی سےلانگ مارچ کےلیےنکلےتھے، لانگ مارچ سےبانی پی ٹی آئی کی کانپیں ٹانگ گئی تھیں، اس وقت بانی پی ٹی آئی نے اعلان کیا پٹرول کی قیمتوں میں کمی کریں گے، بانی پی ٹی آئی کےایک فیصلےکی وجہ سے آج پٹرول، اشیا خورونوش مہنگی ہوئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں