شکار پور: گھر کی دیوار گرنے سے 2سالہ بچی جاں بحق، 3افراد زخمی

شکارپور :(دنیا نیوز)اندرون سندھ کے ضلع شکار پور کے علاقے مرزاپور میں گھر کی دیوار گرنے سے کمسن بچی جاں بحق، 3افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گاؤں مندھو کی وانڈ میں پیش آیا، جہاں خستہ حال گھر کی اچانک دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 2 سالہ بچی موقع پر ہی چل بسی جبکہ خاتون سمیت 3 بچے زخمی ہوگئے۔

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے زخمیوں کو نکال لیا، جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 2 سالہ اقصٰی جونیجو کے نام سے ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں