92 امریکی شہریوں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد

ماسکو: (دنیا نیوز) امریکی پابندیوں کے جواب میں روس نے بھی 92 امریکی شہریوں کے روس میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں میں امریکی صحافی، فوجی، وکیل اور حکومتی عہدیدار شامل ہیں، مطابق ماسکو کی جانب سے پابندیاں امریکی کے روس مخالف اقدامات پر لگائی گئی ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری لسٹ میں پابندی کا شکار 92 میں 14 وال اسٹریٹ جرنل کے ملازمین ہیں جبکہ پانچ سینیئر صحافیوں کا تعلق نیویارک ٹائمز اور 4 واشنگٹن پوسٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے یوکرین جنگ سے تعلق کے الزام میں 4 سو روسی شہریوں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں