شہباز شریف نے ایران اور عراق سے زائرین کی واپسی بارے کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور عراق سے زائرین کی واپسی کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری وزارت مذہبی امور کریں گے۔

کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری میری ٹائم افیئرز اور تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز شامل ہیں، کمیٹی زائرین کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنائے گی۔

وزارت مذہبی امور سیکرٹریٹ وزیراعظم کو کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی ایران میں زائرین کو پیش آنے والے حالیہ حادثات کے تناظر میں تشکیل دی گئی۔

کمیٹی ایران اور عراق سے واپس آنے والے زائرین کے سکیورٹی خدشات سے متعلق بنائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں