ادھار دی رقم واپس مانگنے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ادھار دی رقم واپس مانگنے پر  خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ادھار دی گئی رقم واپس مانگنے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 126 رب میں ادھار رقم کی واپسی کے مطالبہ پر تین ملزموں نے خاتون کو زبردستی قابو کرلیا ۔۔

اور تشدد کا نشانہ بنانے لگے جس دوران مبینہ طور پر کپڑے پھٹنے سے وہ نیم برہنہ ہوگئی۔ جبکہ ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں