تالے توڑ کر گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ، سامان چوری

تالے توڑ کر گھر سے لاکھوں روپے  مالیت کے زیورات ، سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تالے توڑ کر گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیاگیا۔

تھانہ جھنگ بازارکے علاقے ڈگلس پورہ میں عظمت بی بی نے پولیس کوبتایا کہ اسکے گھر میں نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں داخل ہوئے اور گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، کپڑے ، نقدی، ایل سی ڈی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں