کوٹ رادھاکشن :بچی سے زیادتی کی کوشش ،ملزم گرفتار

 کوٹ رادھاکشن :بچی سے  زیادتی کی کوشش ،ملزم گرفتار

قصور(نمائندہ دنیا)پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن نے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

چک 54کے رہائشی وسیم اختر نے پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن کو بتایا کہ میری 4سالہ بیٹی قریبی دُکان سے چیز لینے کے لئے گئی تو ملزم ابوہریرہ نے دُکان کا شٹر نیچے کیا اور بیٹی سے زیادتی کی کوشش کرنے لگا۔ پولیس نے ملزم کوگرفتارکر کے مزید تفتیش شروع کردی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں