قصور:گھر میں ڈاکا،2 راہگیر بھی لوٹ لئے گئے

قصور:گھر میں ڈاکا،2 راہگیر بھی لوٹ لئے گئے

قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی، ر ہزنی اور چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ،موبائل فون اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے ۔

 تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ اُوراڑہ کے قریب ڈاکوؤں نے باقر شہزاد سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی۔ کنگن پور میں محمدحنیف کے گھر میں داخل ہونے والے ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 80ہزار نقدی، ایل سی ڈی ودیگر سامان لوٹ لیا ۔ بائی پاس فتے والا سٹی پھول نگر کے قریب ڈاکوؤں نے محمداسلم سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ صدر دیوان روڈ سے نامعلوم افراد سجاد احمد کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ بونگا گنڈاسنگھ سے محمدصابر اور رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد سے محمدارشد کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں