امانت رکھوائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی اینٹیں خوردبرد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت رکھوائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی اینٹیں خوردبرد کرلی گئیں۔
تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شہباز نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ملزم کے پاس قریبی تعلقات کی بنا پر لاکھو ں روپے مالیت کی اینٹیں بطور امانت رکھوائی گئی تھیں، جو بعد میں مقرر کردہ وہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے خورد برد کرلی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔