نامعلوم افراد نے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کو اغوا کر لیا

نامعلوم افراد نے محنت کش  کی جواں سالہ بیٹی کو اغوا کر لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نامعلوم افراد نے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا ۔

تھانہ روشن والا کے علاقہ 243 رب میں مختار احمد نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کی 18 سالہ بیٹی رمشا گھر میں موجود تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزم نے اسے مبینہ طور پر اغوا کر لیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں