ماں بیٹیوں کو گھر میں گھس کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماں بیٹیوں کو گھر میں گھس کر بدترین تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔تھانہ گلبرگ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے۔۔
کرسچن کالونی کی رہائشی صائمہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران مسلح ملز موں کی جانب سے گھر پر دھاوا بو ل دیاگیااور گھر پر موجود ماں بیٹیوں کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔