فیکٹری سے لاکھوں روپے کی مشینری اور سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیکٹری کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی مشینری اور سامان چوری کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاوّن کے علاقے غوثیہ چوک میں قائم احمد نوید نامی شہری کی فیکٹری کے تالے توڑ کر رات کی تاریکی میں بجلی کی موٹریں، تاریں اور دیگر قیمتی مشینری چوری کرلی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔