طلاق کے بعد سابقہ اہلیہ اے آر رحمان کے حق میں بول پڑیں

طلاق کے بعد سابقہ اہلیہ اے آر رحمان کے حق میں بول پڑیں

ممبئی (شوبزڈیسک ) بھارت کے معروف موسیقار اور آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے علیحدگی کے بعد ایک آڈیو بیان میں اپنا تعارف سائرہ رحمان کے طور پر کرایا اور۔

 کہا کہ وہ صحت کے مسائل کی وجہ سے چنائی چھوڑ کر ممبئی منتقل ہوئی ہیں،علاج کے لیے انہیں اے آر رحمان کے مصروف شیڈول کے باعث وقفہ لینے کا فیصلہ کرنا پڑا۔ سائرہ بانو نے تامل میڈیا اور یوٹیوبرز سے درخواست کی کہ وہ اے آر رحمان کے خلاف جھوٹے الزامات اور بیان بازی سے گریز کریں کیونکہ وہ ایک عظیم شخصیت اور بہترین انسان ہیں۔ وہ اور رحمان ایک دوسرے سے گہری محبت کرتے ہیں مجھے ان پر یقین ہے اور ان کے خلاف افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔ سائرہ بانو نے واضح کیا کہ انہوں نے اپنی علیحدگی کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا اور جلد ہی علاج مکمل ہونے کے بعد چنائی واپس جائیں گی۔ یاد رہے کہ سائرہ بانو نے 19 نومبر کو شادی کے 29 سال بعد شوہر سے علیحدگی کی خبر دی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں