سمبڑیال:مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)سابق رنجش پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا ۔ سمبڑیال کے علاقہ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ روڑس چوک ایئرپورٹ کے قریب ناصرمحمود چچا زاد۔۔۔
بھائی رفاقت علی کے ہمراہ اپنے چچا زاد بھائی ساجد علی کو ایئرپورٹ چھوڑنے آرہا تھا کہ روڑس چوک ایئرپورٹ روڈ پر طیب نے جان سے ماردینے کی نیت سے فائرنگ کر دی ، جس سے رفاقت علی شدید زخمی ہوگیااورطبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے ناصر محمود کی درخواست پر باپ بیٹے اورایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔