نارنگ :لاکھوں کے ڈاکے ،چور3گھروں کاصفایاکرگئے

نارنگ :لاکھوں کے ڈاکے ،چور3گھروں کاصفایاکرگئے

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا) ڈاکوؤں نے مختلف وارداتوں میں متعدد افراد سے لاکھوں کی نقدی ،موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیے ، اہلخانہ کی غیرموجودگی میں چور 3مختلف گھروں کا صفایاکرگئے ۔۔

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں آہدیاں کے رہائشی ارسلان کے گھرسے چور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، ایل ای ڈی، استری، اوون ،جوسر اور سلائی مشین لے گئے ، گرڈ روڈ پر اصغر کے گھرسے 1 لاکھ 25 ہزار نقدی اور طلائی زیورات چوری ہوگئے ، نواحی گاؤں جئے سنگھ والا میں عاشق علی کی فیملی گھرپر نہ تھی،جس کافائدہ اٹھاتے ہوئے چور فریج ،پنکھے ، کچن کا سامان، 30 من گندم ،10 توڑے چاول، رضائیاں، کھیس، گدے سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے گئے ، چک بھلہ کے قریب ڈاکوؤں نے رمضان سے 1 لاکھ 40 ہزار نقدی چھین لی ،کرتوکے قریب ڈاکوؤں نے بابر سے ہنڈا 125 موٹرسائیکل چھین لی، مہتہ سوجا کے قریب ڈاکوؤں نے فریاد علی سے 1 لاکھ 25 ہزار نقدی ،موبائل فون چھین لیا ،گجرچوک کے قریب ڈاکوؤں نے عدنان سے 1 لاکھ 10 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا،نارنگ منڈی پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں