جعلسازی مقدمہ میں فرار ملزم سعودیہ سے واپسی پر گرفتار

جعلسازی مقدمہ میں فرار ملزم سعودیہ سے واپسی پر گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جعلسازی مقدمہ میں فرار ہونے والے ملزم کو سعودیہ سے واپسی پر گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں شہری کو 18 لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والا ملزم اسد 2022 میں سعودی عرب فرار ہوگیا تھا۔ گزشتہ روز ملزم فیصل آباد پہنچا تو گلبرگ پولیس اطلاع پر موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں