خود کو گولی مار کر بہنوئی ، تایازاد کو پھنسانے والا ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ پولیس نے خود کو فائر مار کر اپنے بہنوئی اور تایا زاد کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے والے زخمی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزم اعجاز نے پنڈلی میں خود فائر مارا تھا اور اس نے اپنے بہنوئی آصف اور تایا زاد یوسف کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر مقدمہ درج کروا دیا تھا ،والدہ کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد انچارج انویسٹی گیشن اسلام پورہ محمد اختر نے بہترین تفتیش کے ذریعے زخمی اعجاز کو گرفتار کر لیا۔