15پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

 15پر ڈکیتی کی جھوٹی کال  کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ چوکی اکرم پارک 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ پولیس کو 15کی کال پر اطلاع ملی جس میں کالر نے بتایا کہ ڈاکو گن پوائنٹ پر میرے ملازم سے کیش اور چیک لیکر فرارہیں، چوکی اکرم پارک پولیس نے کال پر فوری ریسپانس دیا اور موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کی، دوران پوچھ گچھ مالک نے اپنے ملازم کو بھی بلا لیا جس نے ڈکیتی کی کال کرائی، ملزم مدثرزیادہ دیر تک پولیس کو چکمہ نہ دے سکا اور اعتراف کیا کہ وہ اپنے مالک کی رقم اور چیک ہڑپ کرنا چاہتا تھا، پولیس نے ملزم کے قبضہ سے چیک اور نقد رقم برآمد کر کے اسکے مالک کے حوالے کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں