سابقہ دشمنی پر گھر گھس کر خاتون اور لڑکے پر تشدد
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابقہ دشمنی پر گھر میں گھس کر خاتون اور لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا ۔
تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 71 گ ب میں ملزم صادق نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شوکت نامی شہری کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر میں موجود خاتون اور لڑکے کو ڈنڈوں سوٹوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا بعد ازاں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔