ماموں کانجن :شراب کی چالو بھٹی پکڑ ی گئی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

ماموں کانجن :شراب کی چالو بھٹی  پکڑ ی گئی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )ماموں کانجن پولیس نے شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی، 125 لٹر شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ماموں کانجن نے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر 506 گ۔ ب میں کا چھاپہ مارکر شاہد علی کے احاطہ میں دیسی شراب کی چالو بھٹی پکڑلی ،پولیس نے ملزم شاہد علی کے قبضہ سے 125  لٹر شراب اور شراب کشید کرنے والا سامان قبضہ میں لے کر  مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں