سابقہ دشمنی ،مسلح افراد نے گھر گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سابقہ دشمنی ،مسلح افراد نے گھر گھس  کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں اعجاز احمد نامی شہری کے گھر پر مخالفین نے دھاوا بول دیا ملزموں نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث خواتین اور بچے زخمی ہوگئے ۔ جبکہ ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں