ماموں کانجن: 3نامعلوم افراد کا ڈیرے پر دھاوا،فائرنگ

ماموں کانجن: 3نامعلوم افراد  کا ڈیرے پر دھاوا،فائرنگ

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )ماموں کانجن میں 3 نامعلوم افراد کی ڈیرے پر فائرنگ ،نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گاؤں 489گ ب میں تین نامعلوم مسلح افراد نے پرویز اختر کے ڈیرے پر فائرنگ کرتے ہوئے دھاوا بول دیااور وہاں موجود اس کے بھتیجے ابرار یوسف کو پکڑ کر زبردست تشدد کا نشانہ بناتے رہے ، شوروواویلہ کر نے پر مسلح افراد اہل علاقہ کو آتادیکھ کر فرار ہوگئے ، مقامی پولیس نے متاثرہ نوجوان کے چچا پرویز اختر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کاآغاز کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں