گھریلو تنازع پر جواں سالہ لڑکی کی خودکشی

گھریلو تنازع پر جواں  سالہ لڑکی کی خودکشی

لاہور(کرائم رپورٹر) ہنجروال کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق ہنجروال کی ۔۔

رہائشی 22سالہ ارم نے گھریلو تنازع پر زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی ،ارم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں