2منشیات فروش گرفتار 50 بوتلیں شراب برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفی آبادپولیس نے 2منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے۔
ترجمان کے مطابق ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ 2 منشیات فروش ذیشان اور منیب منشیات کی سپلائی دیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مختلف برانڈز کی 50 بوتلیں شراب برآمد کرلیں اور مقدمات درج کرلئے۔