2لڑکیوں کواغواکرلیاگیا
قصور(نمائندہ دنیا) بگھیاڑ مار کے رہائشی محمدرمضان نے پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن کو بتایا کہ محمدسجاد وغیرہ دیوار پھلانگ کر میرے گھر میں داخل ہوئے اور۔۔۔
صحن میں سوئی ہوئی میری 24 سالہ بہو (ر) کو زبردستی اُٹھا کر موٹرسائیکل پر بٹھا کر اغوا کرکے لے گئے ۔ محلہ چوہدریاں والا مصطفی آباد کے رہائشی رفاقت علی نے پولیس تھانہ مصطفی آباد کو بتایا کہ میری 21 سالہ فاترالعقل بیٹی( آ) گھر سے لاپتہ ہے اور مجھے ڈر ہے کہ اسے اغواکرلیاگیاہے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔