ہنجر وال پولیس کی کارروائی 3 اشتہاری چور خواتین گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال پولیس کی اشتہاری ملزمان کیخلاف بڑی کارروائی، 3 اشتہاری خواتین چور گرفتار کر لیں۔
ترجمان کے مطابق چوکی ہنجروال پولیس نے گھروں سے چوری کی وارداتیں کر کے فرار ہونے والی پولیس کومطلوب لسٹڈ اشتہاری ملزمہ اقصٰی، فروا اور مریم کو گرفتار کر کے سبزہ زار پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں سبزہ زار پولیس کو 3 سال سے مطلوب تھیں۔