شہر میں ڈاکے چوریاں : نقدی ، زیورات ،موبائل فونز لو ٹ لئے

 شہر میں ڈاکے چوریاں : نقدی ، زیورات ،موبائل فونز لو ٹ لئے

لوہاری گیٹ میں 1لاکھ 80ہزار ،قلعہ گجر سنگھ میں 1 لاکھ 75 ہزار اور موبائل چھین لیا گرین ٹائون اور جنوبی چھائونی سے گاڑیاں،نوانکوٹ مزنگ اور ہڈیارہ سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(سپیشل رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔لوہاری گیٹ میں احسن سے 1لاکھ 80ہزار روپے اور موبا ئل فون، قلعہ گجر سنگھ میں منظور سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے اور موبائل فون، گجرپورہ میں تجمل سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون, کوٹ لکھپت میں رشید سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون,شفیق آباد میں بلال سے 1 لاکھ 35ہزار روپے موبا ئل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ گرین ٹائون اور جنوبی چھائونی سے گاڑیاں جبکہ نوانکوٹ مزنگ اور ہڈیارہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں