10 وارداتیں :شہری لاکھوں روپے ، قیمتی اشیاء سے محروم

10 وارداتیں :شہری لاکھوں روپے ، قیمتی اشیاء سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 10 وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ،موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے ۔

ڈاکوؤں نے فیکٹری ایریا میں قیصر سے 2لاکھ روپے اور موبا ئل فون،کوٹ لکھپت میں فہیم سے 1لاکھ 80 ہزار  روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں توصیف سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں کرامت سے 1لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون،ساندہ میں فاروق سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ دوسری طرف نامعلوم افراد نے ٹاؤن شپ اور غالب مارکیٹ سے 2 گاڑیاں جبکہ ٹبی سٹی، باٹا پور اور اسلام پورہ سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں