کاہنہ، سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک،2 فرار

کاہنہ، سی سی ڈی سے مبینہ  مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک،2 فرار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقہ کاہنہ میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،2 فرار ہو گئے ۔

ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ٹیم نے کاہنہ کے علاقے گجومتہنالے پر ناکہ بندی کر رکھی تھی جہاں موٹرسائیکل سوار 3 ملزموں کو روکا تو انہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی،پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر مارا گیا جبکہ 2 فرارہو گئے ۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرار ملزموں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کی شناخت حسنین ساکن پاکپتن کے نام سے ہوئی ہے ، جو مختلف جرائم میں ملوث تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں