لاپتہ کم عمر 2دوست بازیاب

لاپتہ کم عمر 2دوست بازیاب

لاہور(کرائم رپورٹر )شاہدرہ کے علاقے میں لاپتہ ہونے والے دو کم عمر دوست موسیٰ اور رمضان کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کر لیا۔

 ڈی ایس پی غلام دستگیر کے مطابق دونوں 5 سالہ بچے گھر سے کھیلتے ہوئے نکلے ، راستہ بھٹک گئے اور ایک دوسرے سے جدا ہو کر لاپتہ ہوگئے تھے ۔15 کی کال موصول ہوتے ہی ایس پی سٹی بلال احمد کی ہدایت پر ایس ایچ او شاہدرہ اسد عباس کی سربراہی میں دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے بھرپور کوششوں کے بعد ایک بچے کو شیخوپورہ روڈ اور دوسرے کو جی ٹی روڈ سے تلاش کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں