رکشہ ڈرائیور کی پولیس اہلکاروں کی منت کرنے کی ویڈیو وائرل ، دونوں گرفتار
قصور(نمائندہ دنیا)رکشہ ڈرائیور کی پولیس اہلکاروں کی منت سماجت کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کا ۔۔۔
سخت نوٹس، دونوں اہلکاروں کے خلاف تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بندکرادیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اہلکاروں کو معطل کر کے چارج شیٹ کر کے ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوائری کے احکامات جاری، ڈی پی اوکاکہنا ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی آڑ میں کسی شہری سے بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔