چیچہ وطنی:ٹرالر کی ٹکر، میاں بیوی بھتیجے سمیت جاں بحق

چیچہ وطنی:ٹرالر کی ٹکر، میاں بیوی بھتیجے سمیت جاں بحق

چیچہ وطنی، ساہیوال(نمائندہ دنیا، این این آئی)چیچہ وطنی میں جی ٹی روڈ غربی بائی پاس پر ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے میاں بیوی 8سالہ بھتیجے سمیت جاں بحق ہوگئے ۔

چک 168نو ایل کا رہائشی 56سالہ رانا محمد امین، اسکی 50سالہ بیوی کلثوم بی بی اور 8سالہ بھتیجا محمدثمارسلطان موٹر سائیکل پر کسووا ل سے چیچہ وطنی آرہے تھے کہ تیز رفتار ٹرالر نے روند ڈالاجس سے تینوں موقع پر ہی چل بسے جبکہ موٹر سائیکل مکمل تباہ ہو گئی ۔ٹرالر ڈرائیور زاہدموقع سے فرار ہو نے لگا توپولیس نے تعاقب کر کے گرفتار کر لیا جبکہ ٹرالر بھی قبضہ میں لے لیا۔ریسکیو ٹیم نے تینوں لاشوں کوتحصیل ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا۔ تھانہ صدر چیچہ وطنی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں