حافظ آباد:10 روز میں 8 ہزار چالان ، ایک کروڑ 84 لاکھ جرمانہ
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)حافظ آباد پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری، 10روز میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر 8 ہزار سے زائد چالان جاری کئے گئے اور 1 کروڑ 84 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ 247 ڈرائیورز کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
ٹریفک خلاف ورزیوں پر 3407 گاڑیوں کو بند کیا گیا ،اس کے علاوہ ٹریفک وائلیشنز پر 180 سرکاری ملازمین کے بھی چالان کیے گئے ۔ ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی سب پر مساوی طور پر لازمی ہے کسی کو استثنٰی نہیں۔