ورکشاپ کے تالے توڑکر لاکھوں کاسامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ورکشاپ کے تالے توڑ کر ویلڈنگ پلانٹ، اور دیگر مشینری چوری کر لی گئی،
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے دھنولہ چوک میں ریاض نامی شہری کی ورکشاپ کے تالے توڑ کر ملزمان رات کی تاریکی میں ورکشاپ میں داخل ہوگئے اور ویلڈنگ پلانٹ، ورما مشین، موٹریں، بجلی کی تاریں اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور مشینری چوری کرکے لے گئے ۔ جس پر پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔