3 سال پرانے قتل کیس میں فرار ملزم سعودی عرب سے گرفتار

3 سال پرانے قتل کیس میں فرار  ملزم سعودی عرب سے گرفتار

پھالیہ (نامہ نگار )انچارج سی سی ڈی غلام رضا بریار نے 3سال پرانے قتل کیس میں مرکزی ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر ا لیا۔

یہ کیس اس وقت درج ہوا تھا جب تیمور نامی شخص سکنہ چک بساوہ نے شادی شدہ محبوبہ نویلہ کے ساتھ مل کر اس کے شوہر کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا تھا، واردات کے بعد دونوں بیرون ملک بھاگ گئے تھے اور تھانہ صدر میں ایف آئی آر نمبر 403/22 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ، ملزم کو پاکستان منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں