گجرات:17 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے ، زائد المیعاد خوراک تلف

گجرات:17 فوڈ پوائنٹس کو  جرمانے ، زائد المیعاد خوراک تلف

گجرات (نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے کارروائیاں کی گئیں ، مجموعی طور پر 213 معائنے کئے گئے جن میں 64 اداروں کو بہتری کے نوٹس جاری کئے گئے ۔

 مزید برآں 17 اداروں پر جرمانے عائد کئے گئے جن کی مجموعی رقم 1 لاکھ 79 ہزار 500 روپے رہی۔اس دوران 2 شکایات کا ازالہ کیا گیا، 2 سیمپل لئے گئے جبکہ 4.45 کلوگرام ممنوعہ، زائد المیعاد اور خراب خوراک تلف کی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں