چارسدہ :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پڑانگ قبرستان کے قریب پیش آیا۔
جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین سرکاری ٹیچرز گورنمنٹ ہائی سکول شاہ پسند کلے میں ڈیوٹی پر جارہی تھیں۔