اچھرہ :تاجر 20کلو امانت کا سونا لیکر غائب، مقدمہ درج
امانت کے طور پر 2 کروڑ 25 لاکھ کا سونا شیخ وسیم کے پاس رکھوایا گیا وسیم کراچی گیا اور واپس نہ آیا ،تفتیش میں حقائق سامنے آئینگے :پولیس
لاہور (کرائم رپورٹر )تھانہ اچھرہ میں 20 کلو سونے کے فراڈ کے کیس میں پولیس نے سونار محمد احمد صدیقی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ امانت میں خیانت کے تحت درج کیا گیا ،ایف آئی آر کے متن کے مطابق تاجر کا 2 کروڑ 25 لاکھ مالیت کا سونا شیخ وسیم اختر نامی تاجر لیکر فرار ہوا ،وسیم اختر کے پاس امانتا 590 گرام سونا رکھوایا تھا ۔وسیم اختر کراچی گیا پھر واپس نہیں آیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تفتیش جاری ہے ۔تفتیش میں مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔