سسر اور دیور کا خاتون پر تشدد قانونی کارروائی کا آغاز

 سسر اور دیور کا خاتون پر تشدد قانونی کارروائی کا آغاز

ملتان (کرائم رپورٹر)شاہ رکن عالم پولیس کو نشاط بی بی نے اطلاع دی کہ اس کے سسر اور دیور، خضر عباس اور ۔۔

ممتاز حسین، نے اسے گلے میں دوپٹہ ڈال کر دبایا، جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گئی۔نشاط بی بی کے مطابق، ہوش آنے پر وہ نہر نوبہار کے قریب ایک درخت سے اٹکی ہوئی تھی۔ شور شرابہ کرنے پر مقامی مکینوں نے اسے وہاں سے اتارا اور پولیس کو اطلاع دی۔شاہ رکن عالم پولیس نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں