متعدد وارداتیں، گھر سے 82 لاکھ کے زیورات ، نقدی چوری

متعدد وارداتیں، گھر سے 82 لاکھ کے زیورات ، نقدی چوری

داتا دربار کے علاقہ میں نامعلوم افراد منصور الحسن کے گھر کا صفایا کرکے فرار مختلف علاقوں سے 2گاڑیاں اور 3 موٹرسائیکلیں غائب، 5شہریوں سے ڈکیتی

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،نامعلوم افراد گھر سے 82 لاکھ روپے مالیتی زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے علاقے میں نامعلوم افراد ، مقامی رہائشی منصور الحسن کے گھر سے تالے توڑ کر 82 لاکھ مالیتی طلائی زیورات، نقدی ، موبائل فون اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔علاوہ ازیں گڑھی شاہو اور نیوانارکلی سے 2 گاڑیاں جبکہ مسلم ٹاؤ ن،گلشن راوی اور شفیق آباد سے 3 موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔دوسری طرف مسلح ڈاکوؤں نے جنوبی چھاؤنی میں عامر سے 1لاکھ 90 ہزار روپے اور موبا ئل فون، نولکھا میں عادل سے 1لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل ، قلعہ گجر سنگھ میں عبید سے 1 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،مصری شاہ میں منظور سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،نوانکوٹ میں اشرف سے 1 لاکھ 40ہزار روپے موبا ئل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں