2 بہنوں سے اجتماعی زیادتی ،مقدمہ درج ،4ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر )تھانہ سندر کی حدود میں 5 ملزموں نے دو سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
مقدمہ کی مدعیہ متاثرہ لڑکیوں کی والدہ نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ میری بیٹیوں کوطیب ولد بشیر اور طیب ولد منشا نے بلایا، انہوں نے اپنے دوست عمیر جٹ ، قاسم، علی اکبروٹو، ضیا الرحمن اور احمد رضا کو بھی بلا لیا اور5افراد نے گن پوائنٹ پر میری دونوں بیٹیوں کیساتھ زیادتی کی۔مقدمے میں 7 ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ 4کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔