نوجوان کودو ماموئوں اور نانا نے چھری سے قتل کردیا
ساہیوال(نمائندہ دنیا)ساہیوال میں نوجوان کو اس کے دو ماموئوں اور نانا نے چھری کے وار سے قتل کردیا ۔
20 سالہ علی حسنین کو موت کے گھاٹ اتارنے والے اسکے دو ماموں محمد اکرم ،غلام نبی اور نانا محبوب اکرم نے 8 سال قبل اسکی ماں کو بھی جان سے مارڈالا تھا۔ 125/9-L گاؤں کے رہائشی روشن ضمیر کی بیوی کو کچھ عرصہ قبل محمد اکرم، غلام نبی اور محبوب اکر م نے قتل کر دیا تھا تاہم برادری نے صلح کرا دی تھی۔ گزشتہ شام تینوں ملزموں نے علی حسنین کو پکڑ کر چھری کے پے درپے وار کرکے جان لے لی۔ پولیس تھانہ کمیر نے روشن ضمیر کی رپورٹ پرمقدمہ درج کر کے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔