مظفرآباد ،آن لائن کاروبار کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتار
مظفرآباد ( بیورو رپورٹ) مظفرآباد میں آن لائن کاروبار کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے والا مرکزی ملزمگرفتار ۔
پولیس کے مطابق ملزم نے صرف تین ماہ کے دوران مختلف شہریوں سے 46 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی۔ ملزم کے قبضے سے غیر اخلاقی موادبھی برآمد ہوا ہے ۔آن لائن تجارت سکھانے ، نقد رقم کی سرمایہ کاری پر چالیس فیصد منافع اور یومیہ بنیادوں پر پچیس ہزار آمدن کا جھا نسہ دے کرلوئر دیر شاہ گئی خیبر پختونخوا کا رہائشی مظفرآباد کے شہریوں سے کافی عرصے سے لاکھوں روپے بٹورتا رہا۔