19 روز قبل اغوا ہونیوالے بچے کی نالے سے لاش برآمد

19 روز قبل اغوا ہونیوالے بچے کی نالے سے لاش برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر) 19 روز قبل اغوا ہونے والے ڈیڑھ سالہ بچے کی نالے سے مسخ شدہ لاش برآمد ہو گئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے میں گندے نالے میں بچے کی لاش تیرتی دیکھ کر مقامی رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق بچے کی شناخت امیر حسین کے نام سے ہوئی ہے ، جو 19 روز قبل لاپتہ ہوا تھا۔ اس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ باغبانپورہ میں درج تھا اور تفتیش جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں