شادی میں آتش بازی، 4افراد کے خلاف مقدمہ درج

شادی میں آتش بازی، 4افراد کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)شادی کی تقریب میں آتش بازی اور لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال پر پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

یہ کارروائی تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے سبحان اللہ چوک میں عمل میں لائی گئی۔پولیس کے مطابق ملزمان شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی کا مظاہرہ کر رہے تھے جبکہ لاؤڈ اسپیکر پر گانے چلا کر اہلِ علاقہ کے لیے مشکلات پیدا کی جا رہی تھیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ عوامی امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں