راہوالی :گورنمٹ ہائی سکول میں چوری کی واردات
راہوالی (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )گورنمٹ ہائی سکول میں چوری کی واردات ،چور 50ہزار روپے کے سٹیل تار ،اینگلز،دروازہ چرا کر لے گئے ۔
ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول جلال بلگن کے مطابق جب صبح سویرے سکول کھلا تو گراؤنڈ کی صفائی کے دوران چیک کیا کہ نامعلوم چور گراؤنڈ والی چار دیواری پر لگائی گئی سٹیل تار اور آہنی اینگلز 30عدد بمعہ 180فٹ لمبائی کے تین تار واش روم اور موٹر والا دروازہ چرا کر لے گئے ہیں ہیڈماسٹر کی رپورٹ پر کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔