جوہر ٹاؤن : غباروں کی ٹینکی پھٹنے سے خاتون جاں بحق، 2 زخمی
واقعہ پی آئی اے روڈ پر انم پلازہ کے قریب پیش آیا، نور تاج موقع پر دم توڑگئی 10 ماہ کی زخمی جویریہ اور 24 سالہ انم کو فوری جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچی اور ایک اور خاتون زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق پی آئی اے روڈ پر انم پلازہ کے قریب پیش آنے والے حادثے میں 30 سالہ نور تاج موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جبکہ 10 ماہ کی جویریہ اور 24 سالہ انم زخمی ہو گئیں،جن کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ٹینکی پھٹنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے ، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کر لیں۔