گل پلازہ میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن مکمل، مزید 2 لاشیں برآمد، ہلاکتیں 73 ہوگئیں
کراچی: (دنیا نیوز) گل پلازہ میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن 9 ویں روز مکمل ہوگیا۔
عمارت کے ملبے سے 2 مزید افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہوگئی، ڈی این اے کی مدد سے مزید ایک لاش کی شناخت ہوگئی، مجموعی طور پر 23 لاشوں کی شناخت ہو چکی، 79 میں سے صرف 6 افراد لاپتہ رہ گئے۔
ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے عمارت کو آج سیل کر دیں گے، مسنگ 13 افراد کے لواحقین نے رابطہ کیا نہ ڈی این اے نمونے دیئے، 55 افراد کے لواحقین نے ڈی این اے نمونے جمع کرائے، معاوضوں کی ادائیگی کیلئے حکومت کو 30 لاشوں کا ڈیٹا بھیج دیا، ورثا میں جلد چیک تقسیم کئے جائیں گے۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا کل مقدمہ درج ہوا، بیانات لینے کا سلسلہ جاری ہے، 6 گارڈز سمیت 10 افراد کے بیانات ریکارڈ کئے ہیں، ڈی وی آرز سے سانحہ سے متعلق معلومات لینے کی کوشش کریں گے،غفلت اور لاپروائی ثابت ہونے پر تمام پہلو سامنے لائیں گے۔